Inter Services Intelligence) ISI) پراکسی(خفیہ) جنگ کا بے تاج بادشاہ۔

Breaking News Pakistan Today
پاکستانی تاریخ کا وہ جنرل جس کا نام اسکی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سن کر پاکستان کے ازلی دشمن کی ٹانگیں تھر تھر کانپ جاتیں تھیں۔ سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل ۔
وہ جرنیل جس نے اپنے کیریئر کے دوران ہر پروموشن پہلے لی اور درکار کورس بعد میں کیا۔
جو پہلی بار بطور کیپٹن انٹیلی جنس سروس میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس مقام پر جا پہنچا کہ خود میجر تھا لیکن اس کی تخلیق کردہ انٹیلی جنس حکمت عملی سکول آف ملٹری انٹیلی جنس میں کرنل رینک کے آفیسرز کو پڑھائی جا رہی تھی۔
جس نے بطور بریگیڈئر برطانیہ کے “رائیل وار کالج” کا کورس یہ کہہ کر مسترد کیا “انگریز کون ہوتا ہے مجھے جنگ سکھانے والا۔ ملک کا دفاع اپنی مٹی کے فہم سے آتا ہے اور یہ فہم میرے پاس ہے”

جس کی کمانڈ میں ملتان سے پاکستان کے آرمڈ ڈویژن نے کشمیر کی جانب موو شروع کی تو بھارت کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق “براس ٹیک” منسوخ کرنی پڑی۔
جو پاکستان آرمی کی تاریخ کا سب سے کم عمر لیفٹنٹ جنرل بنا۔
جس نے فوجی سروس کے دوران کبھی گاڈز نہیں رکھے۔
جس سے جنرل ضیاء الحق نے کہا “سنا ہے تم نے وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو ان کی برطرفی کے منصوبے سے پیشگی آگاہ کر دیا تھا ؟” تو جواب دیا “جی ہاں ! کیونکہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی یہ میری ذمہ داری تھی”
جو بطور کور کمانڈر پہلی بار راولپنڈی آیا اور ٹین کور کی سیکیورٹی ٹیم نے ایئرپورٹ پر حصار میں لیا تو اس ٹیم کو یہ کہہ کر چلتا کر دیا “تمہیں تمہاری ماؤں نے وطن کے دفاع کے لئے جنا ہے۔ حمید گل کے دفاع کے لئے نہیں”۔
جو صرف مسجد کی صف میں محمود و ایاز کے یکجا ہونے کا قائل نہ تھا بلکہ کور کمانڈر کی حیثیت میں دسترخوان پر بھی محمود و ایاز کو یکجا کردیا کرتا تھا۔
جس نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا چارج یہ کہہ کر لینے سے انکار کردیا “میں فوج میں ٹینک بنانے کے لئے نہیں چلانے کے لئے آیا ہوں۔ میں کسی فیکٹری کا منیجر نہیں فوجی ہوں” اور نتیجتا صدر غلام اسحاق خان کے سمجھانے کے باوجود وقت سے قبل ریٹائرمنٹ قبول کرلی۔
جو آرمڈ سروسز سے تو ریٹائر ہوا لیکن “سروسز” مرتے دم تک انجام دیتا رہا۔
وہ جس نے افغان انٹیلی جنس کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اپنا چند سالہ بچہ ان کے حوالے کر کے کہا تھا یہ میری سب سے عزیز تر چیز ھے ۔ ۔ ۔ ۔ وہ جسے ملک کا دفاع اپنی جان ، اولاد ، مال سے بڑھ کر تھا ۔ ۔
جو میدان جنگ میں صف دشمناں کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ خطرناک ثابت ہوا۔
جس نے ڈی جی آئی ایس آئی ہوتے ہوئے اپنی بیٹی کے قاتل شوہر کو معاف کردیا۔
پاکستان نے جب ایٹمی دھماکے کیے تھے تو دنیا میں بہت زیادہ شور اٹھا کہ پاکستان کو سی ٹی بی ٹی اور این پی ٹی سائین کر دینی چاہیے لیکن پاکستان نے یہ دونوں معاہدے بلکل سائن نہیں کی ہے اس وقت جنرل حمید گل نے یہ کہا تھا کہ اگر پاکستان این پی ٹی سائین کردیتا ہے تو پاکستان اپنی سلامتی کا کمبل ان امریکنز کے ہاتھوں میں دے دے گا جو اس کا ایک ایک ایک تار علیحدہ کر دیں گے
انھوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان این پی ٹی کوسائن کرتا ہے تو ایسے ہی جیسے پاکستان اپنے ہاتھوں کو باندھ کے امریکہ کے سامنے پیش ہو جاتا ہے
Breaking News Pakistan in Urdu
اب جیسے آپ کی مرضی آپ کریں… این پی ٹی نان پرولی فریشن ٹریٹی
مطلب پاکستان 28 مئی 1990 بعد کوئی تجربہ نہیں کرے گا اور اپنا مزائل پروگرام بند کر دے گا ۔
جنرل حمید گل نے پاکستانی گورنمنٹ سے کہا تھا کہ اگر آپ یہ سائن کرتے ہیں تو امریکنز ایک ٹوتھ برش کے بہانے آپ کی چیکنگ کے لئے آ جائیں گے اور ہمارا ایٹم بم ، ہمارا سلامتی کا کمبل ہے اور یہ تو ایک ایک تار کر کے ہم سے چھین کے لے جائیں گے ۔
پاکستان نے سی ٹی بی ٹی اور این پی ٹی دونوں ہی معاہدے سائن نہیں کیے ہیں ۔
انڈیا سی ٹی بی ٹی کو سائن کر چکا ہے…..مطلب
انڈیا ایٹمی حملہ کرنے میں پہل نہیں کرے گا
لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نے نا سی ٹی بی ٹی سائین کیا ہے اور نہ این پی ٹی سائین کیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں کہ دنیا پاکستان سے خوفزدہ ہے ۔
کہ پاکستان کے ہاتھ نہیں بندھے ہوئے ہیں اور جنگ کی صورت میں پاکستان دشمن ملک پر ایٹمی حملہ کرسکتا ہے ۔ یہی وہ چیزیں ہیں جنہوں نے پاکستان کو دنیا کے آگے جھکنے نہیں دیا ۔
آج جب میں نے مائیک پومپی کا بیان پڑھا تو مجھے وہ مرد مجاہد آئی ایس آئی کا بے تاج بادشاہ بہت یاد آیا 😘😭😭😘🌹🌹👌
اس کی سیاسی بصیرت جو اللہ تعالی نے اسے عطا کی ہوئی ہوئی تھی ایک مومن ہی کے پاس ہو سکتی ہے ۔
جو پاکستان آرمی کی تاریخ کے سب سے طاقتور جرنیل کی حیثیت سے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
Daily Urdu News
اللہ پاک اس عظیم مجاہد کو جنت فردوس نصیب فرمائیں۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinehighlightsimportant newsInter Services Intelligence) ISI) پراکسی(خفیہ) جنگ کا بے تاج بادشاہ۔latest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pk
Comments ()
Add Comment