23مارچ1940ء کی اہمیت سے کون آگاہ نہیں ۔تشکیل پاکستان تک پہنچنے کیلئے رہروان جادہ کی منزل یہی قرارداد تھی۔

Breaking News Pakistan Today
ہمارے اجداد کو حصول پاکستان تک جن جاں گسل محنتوں ،قربانیوں اور مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اس کو یاد رکھنے ،ازبر کرنے اور دہرانے کی جتنی آج ضرورت ہے شاید اس سے قبل نہیں تھی ۔
آج بعض طبقے خصوصاً نئی نسل قیام پاکستان کے مقاصد کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ دو قومی نظریے کو بھی مشکوک بنایا جا رہا ہے ۔
23 مارچ 1940ءکی قرارداد لاہور اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ تحریک پاکستان کے دوران بھارت کے مسلمانوں نے پہلی بار اس قرارداد کے ذریعے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ایک ہی وطن میں ہندوں کی بالادستی میں رہنا مسلمانوں کے مفاد میں نہیں ہے۔
1940ءکی قرارداد چونکہ پہلی قرارداد تھی جس میں مسلمانوں کی منزل کی نشاندہی کی گئی تھی اور جسے تاریخی شہر لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جنرل باڈی کونسل کے اجلاس میں قائداعظم کی صدارت میں پُرجوش انداز میں منظور کیا گیا تھا لہٰذا ہر سال اس تاریخی قرارداد کی یاد منائی جاتی ہے۔
Breaking News Pakistan in Urdu
آئیے دوستوں قرار داد پاکستان کے مقاصد کا تاریخی پس منظر میں جائزہ لیں ۔1857ء کی جنگ آزادی کے خاتمے پر انگریز نے فرعونیت و استبدادیت کی حد کر دی۔
ہندوؤں نے انگریزوں کے ساتھ مل کر اپنی ہزار سالہ غلامی کا انتقام مسلمانوں سے لیا ۔ہر چیز کیلئے صرف مسلمانوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاگیریں بھی ان کی ضبط ہوئیں ،سزائیں اور پھانسیاں بھی انہیں ملیں ۔
مسلمانوں کیلئے اس پر آشوب اور کٹھن دور میں مسیحائے ملت کے روپ میں ایک انسان ظاہر ہوا جو قوم کے عروق مردہ میں زندگی بخش حرارت بن کر سرایت کر گیا ۔
یہ تھے سر سید احمد خان جن کا مقصد قوم کی نئے سرے سے شیرازہ بندی کرنا اور انہیں مستقل جدا گانہ قوم کی حیثیت سے زندگی بسر کرنے کے قابل بنانا تھا ۔
news alert pakistan
مسلمانوں کو یہ حیثیت دینے کیلئے نہ انگریز تیار تھا نہ ہندو رضا مند ۔سر سید احمد خان نے اعلانیہ کہا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں اور مجھے یہ یقین ہو گیا ہے اب دو قومیں دل سے کسی کام میں شریک نہیں ہو سکیں گی ابھی تو کچھ بھی نہیں ہوا ،
جوں جوں وقت گزرتا جائے گا یہ مخالفت اور عناد ان ہندوؤں کے سبب ابھرے گا جو تعلیم یافتہ کہلاتے ہیں ،جو زندہ رہے.

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinehighlightsimportant newslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pk
Comments ()
Add Comment