16 حیرت انگیز حقائق

حیرت کی دنیا 🌎⚡

1۔ مغل بادشاہ اکبر اعظم دنیا کا واحد انسان تھا جس نے اپنے مقبرے اور قبر کا ڈیزائن خود تیار کیا تھا۔
2۔ مصر وہ واحد اسلامی ملک ہے جس کا ذکر قرآنِ پاک میں موجود ہے۔
3۔ بلا شبہ سُکھ چین، نیم اور دیگر مفید درختوں کی مسواک میں اللہ کی طرف سے ہمارے دانتوں کی حفاظت کیلئے بے شمار فائدے پوشیدہ ہیں، لیکن اگر آپ انار کے درخت کی ٹہنی سے مسواک کریں گے تو کچھ ہی دِنوں میں آپکے دانت کمزور ہو کر گِرنا شروع ہو جائیں گے۔
4۔ “کیمونسٹ پارٹی آف چائینہ” سیاسی اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے، جس کے ممبران کی تعداد ایک اندازے کے مطابق کم و بیش 86.7 ملین ہے۔
5۔ سانپ کے کاٹے کے لیے تیار کی جانے والی تریاق کو جلد مؤثر بنانے کیلئے اُس میں گھوڑے کا خون شامل کیا جاتا ہے۔
6۔ دنیا کے 72 فیصد لوگ ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔
7۔ اگر کسی چیز کا وزن زمین پر 120 کلو گرام ہے تو اُسی چیز کا وزن چاند پر صرف 20 کلو گرام رہ جائے گا۔
8۔ سویا ہوا انسان کبھی چھینک نہیں مار سکتا، اور اگر وہ چھینک مار رہا ہے تو سویا نہیں ہوا۔
9۔ شہد کی مکھی اور کتے کو سرخ رنگ نظر نہیں آتا۔
10۔ چیونٹی خدا کی وہ واحد مخلوق ہے جو کبھی نہیں سوتی۔
11۔ افریقہ کے جنگلات میں ایسی چمگادڑیں بھی پائی جاتی ہیں، جو اپنے شکار کے جسم میں غیر محسوس انداز میں سوراخ کر کے اُسکا سارا خون پی جاتی ہیں اور وہ بیچارا تکلیف کا احساس کیئے بغیر ہی موت کی وادی میں پہنچ جاتا ہے۔
12۔ فرانس میں مردہ کتوں کو بھی دفن کیا جاتا ہے، “ایمنی ریس” نامی قبرستان میں اِس وقت کم و بیش 40 ہزار کتے دفن ہیں۔
13۔ بھارت کی ریاست “پرتاب گڑھ” کے ہندو مہاراجہ نے ایک جنگ میں ریاست “گروارا” کے ہندو راجہ کو شکست دینے کے بعد وہاں کی رعایا کو ذلیل کرنے کیلئے 12 سال تک ایک گیدڑ کو وہاں کا راجہ مقرر کیے رکھا تھا۔
14۔ انڈونیشیا میں دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی موجود ہے جس کا نام “مورڈریگون” ہے اِس کی لمبائی ساڑھے تین میٹر اور وزن 135 کلو گرام ہے۔
15۔ جنوبی امریکہ میں بندروں کی ایک نایاب قسم پائی جاتی ہے، جن کی لمبائی محض پانچ انچ اور وزن صرف 250 گرام ہوتا ہے۔
16۔ “لوبسٹر” ایک کیڑا ہے، اگر کسی حادثے میں اِس کی آنکھ ضائع ہو جائے تو قدرتی طور پر نئی آنکھ پیدا ہو جاتی ہے۔

daily news،latest news،urdupoint،pakistani news،political news،sports news،information and technology،urdu news،روزانہ کی خبریں، تازہ ترین خبریں، پاکستانی خبریں، شہ سرخی، جھلکیاں، خبریں، کراچی کی خبریں، لاہوری خبریں، اہم خبریں، ایکسپریس نیوز، دنیا نیوز، اردو پوائنٹ،