‏افغان حکومت اور این ڈی ایس کو خطرہ۔

بھارت سے افغانستان میں فوج تعینات کرنے کی باقاعدہ درخواست کر دی۔
خوش آمدید، خوش آمدید۔
کھیل تو اب شروع ہوگا، یہی تو وہ سر زمین ہے جہاں مار خور اپنے شکار کو گھیر کر مارتا ہے اور دکھائی بھی نہیں دیتا۔
یعنی دوسرے لفظوں میں اگر بھارتی افواج افغانستان میں داخل ہوتی ہیں تو دراصل ایسےDeath Cell میں داخل ہو جائیں گی جہاں سے صرف انکی ارتھیاں ہی واپس لوٹیں گی۔ بھارت روئے گا، چیخے گا، چلائے گا پر ثابت کچھ نہیں کر سکے گا۔ انہیں چہرے افغان طالبان کے نظر آئیں گے (جو کہ خود غزواہ ہند کے منتظر ہیں) پر پسِ پردہ طاقت سے لڑنا انکے لئے ایک بھیانک خواب بن جائے گا۔ جس دلدل میں وقت کے دو سپر پاور اپنے قدم نہ جما سکے وہاں بھارت کی کیا اوقات ؟
الحمد للہ ثمہ الحمد للہ۔
ہمیں اپنے رب پر مکمل بھروسہ ہے کہ اس نے ہمیں ایسی عسکری قوت فراہم کی ہے جو بہترین حربی قوت ہونے کے باوجود اکثر و بیشتر بغیر ہتھیار اٹھائے ہی محض اپنی بہترین جنگی حکمت عملی کے باعث دشمن کی بچھائی بساط الٹ کر رکھ دیتی ہے۔ اور انشاء اللہ اب کی بار بھی ایسا ہی ہوگا۔
چاند پر بھارت تو نہ پہنچ سکا پر اسکی چیخیں ضرور چاند تک بلکہ اس سے آگے تک پہنچیں گی۔
بس ہمیں ایک بات یاد رکھنی ہے۔۔۔ کسی بھی ملک کی فوج جب دشمن سے مقابلے کے لئے اترتی ہے تو اسے اسلحے سے ذیادہ اپنی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے چنانچہ ہمارہ فرض بنتا ہے کہ ہم بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں۔
ویسے بھی مسلمان جنگ ہتھیار سے نہیں بلکہ نعرہ تکبیر کی للکار سے جیتتا ہے۔ آپ دشمن کے پھیلائے کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ بنیں۔
بلکہ ۔۔۔
ففتھ جنریشن وار کا سپاہی بنیں۔
اپنے موبائل کو بطور ہتھیار استعمال کریں۔
خود بھی لکھیں اور میری طرح ٹوٹا پھوٹا لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
اپنی فوج کی حوصلہ افزائی کریں۔
اللہ تعالیٰ پاک وطن کا حامی و ناصر ہو۔
انشاء اللہ آنے والا کل میرا اور آپکا ہوگا۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pk‏افغان حکومت اور این ڈی ایس کو خطرہ۔
Comments ()
Add Comment