یورپ میں کورونا سے 13 ہزار 950 سے زائد ہلاکتیں، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
دنیا کے مختلف ممالک کے برعکس یورپ اس وقت بری طرح جان لیوا کرونا وائرس کی زد میں ہے، اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پریشان کن ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپین ریجن میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 950 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک اٹلی میں 8 ہزار 285، اسپین میں 4 ہزار 858 اور فرانس میں ایک ہزار 696 افراد جان سے جا چکے ہیں۔
Breaking News Pakistan in Urdu
تباہ کن وائرس اب تک جرمنی میں 281 سوئٹزرلینڈ میں 197، ہالینڈ میں 434، بیلجیئم میں 298، آسٹریا میں 258، پرتگال میں 60، ناروے میں 15، سویڈن میں77، ڈنمارک میں 41، آئرلینڈ میں 19 افراد کی جان لے چکا ہے۔
لگسمبرگ میں 9، پولینڈ میں 16، فن لینڈ میں 5، رومانیہ میں 24، یونان میں 27، آئس لینڈ میں 2، ہنگری میں 10، بلغاریہ میں 3 اور بوسنیا میں تین لوگوں کی زندگیوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں. News Urdu Live

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkیورپ میں کورونا سے 13 ہزار 950 سے زائد ہلاکتیں، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment