کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کی درخواست پر ذلفی بخاری کو نوٹس، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
اسلام آبادہائیکورٹ نے کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کےقیام کی درخواست پروفاق کونوٹس جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی۔
Breaking News Pakistan in Urdu
درخواست گزار نے استدعا کی کہ تفتان بارڈر سے زائرین کی فیصل آباد،جھنگ یا دوسرے شہروں کو منتقلی کو روکا جائے، اگر زائرین کو ان شہروں میں لانے سے کوئی نقصان ہواتو ذمہ دار متعلقہ افراد ہوں گے، تفتان بارڈر کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دیا جائے، بارڈر پر زائرین کے لیے فوری عمارت تعمیر کرکے انہیں وہاں رکھنے کا حکم دیا جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حکومت سے پوچھ لیتے ہیں کہ تفتان سے آنے والوں کو کہاں رکھا ہے اور یہ مراکز کہاں کہاں قائم کیے ہیں؟ قرنطینہ میں رکھنے کا مقصد ہی انہیں الگ رکھنا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عوام کو فوری طور پر ماسک اور سینیٹائزرز مہیا کرنے کا حکم دیا جائے، ایران سے آنے والے زائرین کو گنجان آباد شہروں میں منتقلی سے روکا جائے۔
News Alert Pakistan
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے، شارٹ ڈیٹ دے رہے ہیں، حکومت کا جواب آنے دیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کی درخواست پر ذلفی بخاری کو نوٹس، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment