کورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج اور ایک عالمی مسئلہ ہے اس کا تعلق کسی خاص قوم اور خطے سے نہیں ہے اس کا باہمی تعاون کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کو آج جھوٹ، نفرت اور تشدد جیسے خطرناک جراثیموں کا سامنا ہے ، عباس موسوی نے امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو کی طرف سے کورونا وائرس کو ووہان  وائرس قراردینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے غیر اخلاقی بیانات کی آج کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ دنیا میں اس وباء کا باہمی اتحاد سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں ہے۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newscoronavirusdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkکورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں
Comments ()
Add Comment