کشمیر ایشو کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے اوآئی سی نےانکار کردیا

پاکستان نے بہت کوشش کی لیکن سعودی عرب ہچکچا رہا ہے، کیونکہ سعودی عرب کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں۔ سینئر تجزیہ کار

لاہور- سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے او آئی سی اجلاس میں کشمیر ایشو کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے انکار کردیا، پاکستان نے بہت کوشش کی لیکن سعودی عرب ہچکچا رہا ہے، کیونکہ سعودی عرب کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش کے باوجود  سعودی  حکام نے انکار کردیا ہے کہ کشمیر  ایجنڈے اور امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم کو اوآئی سی کے ایجنڈے پر رکھا جائے اور اس پر کوئی بات نہیں کی جائے گی۔
پاکستان نے بہت کوشش کی لیکن سعودی عرب ہچکچا رہا ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ ایک اسلامی ممالک کی تنظیم ہے لیکن اس تنظیم کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر نہیں آسکتا، کشمیر میں80 لاکھ مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے، وہاں کرفیونافذ ہے۔
کشمیری مسلمانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کےبھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں، 80 بلین ڈالر کی توانائی اور کیمیکل ڈویژن میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، لیکن پھر امت مسلمہ کے خلیفہ بن جاتے ہیں، اب آسام ، دہلی اور بہار میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر کوئی آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے، کیونکہ اوآئی سی نے تو تیل بیچنا ہے۔
مبشر لقمان نے بتایا کہ عمران خان نے دورہ ملائیشیاء میں ایک بات کی تھی کہ مسلمان بٹے ہوئے ہیں، ہمارے الگ الگ مفادات ہیں۔ ہر ایک اپنی اپنی لائن پر چل رہا ہے ، جس کی وجہ سے ہمارے دشمنوں نے ہمیں مزید کمزور کردیا ہے۔ ایک اور بات کہ تین ممالک یمن، شام اور عراق ان کے نقشے تبدیل ہوجائیں گے۔ اوآئی سی میں وزراء خارجہ کو بلایا گیا ہے کہ جس کا مقصد امت مسلمہ کے مسائل پر بات کرنی ہے، اور ان کا حل ڈھونڈنا ہے ، لیکن اوآئی سی کے ایجنڈے پر کشمیریوں کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkکشمیر ایشو کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے اوآئی سی نےانکار کردیا
Comments ()
Add Comment