کشمیریوں سے ہمارا کلمے کا رشتہ ہے. علامہ رضی حسینی

صرف دن منانے سے اور اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشتیں پیش کرنے سے کشمیر کبھی آزاد نہیں ہوسکتا، امیر تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن
پاک فوج اگر جہاد کا اعلان کرے تو ہم سب سے آگے ہوں گے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر “لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ” کے شرکاء سے خطاب

کراچی ()تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان(ٹی ایل پی)کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے ہمارا کلمے کا رشتہ ہے اوریہ رشتہ تمام رشتوں سے بڑھ کر ہے۔ حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ صرف دن منانے اور اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشتیں پیش کرنے سے کشمیر کبھی آزاد نہیں ہوسکتا۔کشمیر کا مسئلہ صرف جہاد سے حل ہوگا ۔پاک فوج اگر جہاد کا اعلان کرے تو ہم سب سے آگے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر بہادر آباد سے مزار قائد تک “لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی جناب مفتی قاسم فخری، جناب یونس سومرو ، ناظم صوبہ سندھ صوفی محمد یحیی قادری ناظم علماء بورڈ مفتی محمد مبارک عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔علامہ رضی حسینی نے کہا کہ وزیراعظم اور صدرمملکت یوم یکجہتی کشمیر پر صرف ایک روایتی پیغام جاری کرکے سمجھتے ہیں کہ کشمیریوں کا حق ادا ہوگیا۔امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کہہ چکے ہیں کہ کشمیر سمیت مسلمانوں کے تمام مقبوضہ علاقے صرف اور صرف “جہاد” سے ہی آزاد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و زیادتی کی ہر حد پار کرلی ہے ۔مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ،جس پر عالمی دنیا نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔ حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ صرف دن منانے سے اور اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشتیں پیش کرنے سے کشمیر کبھی آزاد نہیں ہوسکتا۔ کشمیر کا مسئلہ صرف جہاد سے حل ہوگا ۔پاک فوج اگر جہاد کا اعلان کرے تو ہم سب سے آگے ہوں گے ۔قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے ۔علامہ رضی حسینی نے کہا کہ کشمیر کاز کے لئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ پاک فوج بھارتی ناپاک عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پاک فوج کے جوان پاکستان کے دفاع کے لئے شہادتیں دے رہے ہیں ۔ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت اور کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہندوستان اپنی مذموم سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ پاک فوج ہی ہے جو بھارت کو منہ توڑ جواب دیتی ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جائے گی کشمیریوں کے دل کی دھڑکن پاک فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ فلسطین میں صہیونی طاقتیں اسلام و مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کو عالمی طاقتوں کی خوشنودی کے لیے قید کیا گیا، ٹی ایل پی کے خلاف یورپی یونین کی فرمائش پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkکشمیریوں سے ہمارا کلمے کا رشتہ ہے. علامہ رضی حسینی
Comments ()
Add Comment