کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ اگر تیمور علی خان ایک لڑکی گھر لے آئے تو وہ کیا کریں گی

کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی سب سے مشہور ماؤں میں سے ایک بن گئ ہے اور اس کی وجہ تیمور علی خان کا اپنی حرکتوں سے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔ وہ اکثر تمام انٹرویوز میں کسی نہ کسی طریقے سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر ہی لیتے ہیں ۔ حال ہی میں کرینہ نے تاپسی پنوں کے ساتھ ہوئے اپنے ایک ریڈیو شو ، واٹ ویمن وانٹ ، کی ایک قسط کے دوران ہوئے سوالوں کے ردعمل سے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔ دونوں خواتین نے خواتین کی حفاظت سے لے کر خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے ڈر سے دوچار کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران ، تاپسی کو متعدد منظرنامے دیئے گئے اور ہر ایک کو ‘محفوظ’ یا ‘غیر محفوظ’ بتانے کا کہا ۔ جب تاپسی سے ان کے بیٹے کے، اپنی گرل فرینڈ کو گھر لانے کے امکان پر، تاپسی کے ردعمل کے متعلق پوچھا گیا ، تو انھوں نے الٹا کرینہ سے یہ سوال کر لیا ۔ “آپ مجھے یہ بتا سکتی ہیں کہ آپ کو کیسا محسوس ہوگا” تاپسی نے کرینہ سے ان الفاظ میں پوچھا۔
کرینہ نے ابتدائی طور پر اس سوال کو نظرانداز کرنے کی پوری کوشش کی ، آخرکار ،کرینہ نے جواب دیا کہ، “نہیں یار ، مجھے نہیں معلوم۔ لیکن میں اس قسم کی ہوں۔ میں ایک پنجابی ماں ہوں۔ ”
جب تاپسی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ پراٹھوں کے ذریعہ لڑکی کا گھر میں استقبال کرے گی تو ، کرینہ نے فوری طور پر یہ کہتے ہوئے جواب دیا ، “نہیں ، بہت غیر محفوظ ہے! میں اس طرح کہوں گی کہ ، یہاں مت آنا”۔
کرینہ کی اپنے بیٹے کی طرف محبت آسانی سے نظر آتی ہے. ایک سابقہ ​​انٹرویو کے دوران ، انہوں نے اپنے بیٹے کے آس پاس اپنی نوعیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ، “تیمور اپنی ماں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے ۔ میں نے اسے گرم جوشی اور لاڈ سے بگاڑ دیا ہے” ۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkکرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ اگر تیمور علی خان ایک لڑکی گھر لے آئے تو وہ کیا کریں گی
Comments ()
Add Comment