کرپٹ مافیا پھر سر اٹھانے لگا،

شہباز شریف دور میں پنجاب کے سرکاری سپتالوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فراہم کیے گئے کروڑوں کےخصوصی لباس اسپتالوں سے غائب، نئے لباس منگوانے کے لیے فنڈز جاری، محکمہ صحت پنجاب کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دور حکومت میں بیرون ملک. سے کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈینگی وائرس سے بچاؤں کے لیے خصوصی لباس درآمد کئے گئے تھے جو لاہور کے21 اسپتالوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 33 ہزارخصوصی اوور ہال، 4 ہزار 225 خصوصی ماسک، 3300 خصوصی عینک اور 7600 جوتوں کے کور دیے گئے تھے ۔
اسپتالوں سے ڈاکٹروں، عملےکےخصوصی ڈریس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا تھا جس پر اسپتالوں سے جواب ملا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی لباس ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں.
تاہم. اس. وقت کوروناوائرس کے خصوصی لباس اسپتالوں میں موجود نہیں، نئے منگوائےجا رہے ہیں۔
2017-18میں ڈینگی وائرس کےموقع پر اسپتالوں کو یہ لباس اور دیگر اشیا فراہم کی گئی تھیں۔
حکومت پنجاب نے سرکاری ملکیتی اشیاء کی ریکوری کی بجانے مذید خصوصی لباس منگوانے کے احکامات جاری کئے ہیں جن پر کروڑوں روپے اخراجات آئیں گے اور انہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں استعمال کیا جائے گا

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkکرپٹ مافیا پھر سر اٹھانے لگا،
Comments ()
Add Comment