کرونا وائرس کیا کر رہا ہے؟ Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
ایک عرب سکالر مستشار عدلی حسین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پر لعنت مت بھیجو
کیوں؟
اس نےانسان کو انسانیت اور خالق کی حقانیت کی طرف متوجہ کیا ہے۔
وہ اپنے اس دعوی’ کے حق میں دلائل دیتے ہوئے مزید کہتے ہیں۔
کیا پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بند نہیں ہو گئے۔سینماگھر ،نائٹ کلب ،شراب خانے ، جواخانے اور ریڈ ایریا بند نہیں ہیں کیا؟
کیا خاندانوں کو ایک طویل جدائی کے بعدان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھا ہونے کا موقع نہیں دیا گیا ؟
کیا اس نے غیر مرد اور غیرعورت کو ایک دوسرے کا بوسہ لینے سے نہیں روکا؟
کیا اس نے عالمی ادارہ صحت کو اس بات کے اعتراف پر مجبور نہیں کیا کہ شراب پینا تباہی ہے، لہذااس سے اجتناب کیا جائے؟
کیا اس نے صحت کے تمام اداروں کو یہ بات کہنے پر مجبور نہیں کیا کہ درندے ،شکاری پرندے ، خون ، مردار اور مریض جانور صحت کے لئے تباہ کن ہیں؟
Breaking News Pakistan in Urdu
کیا اس نے انسان کو نہیں سکھایا کہ چھینکنے کاطریقہ کیا ہے،
صفائی کس طرح کی جاتی ہے جو ہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے 1450 سال پہلے بتایا تھا ؟
کیا اس نےفوجی بجٹ کا ایک تہائی حصہ صحت کی طرف منتقل نہیں کیا ہے؟
کیا اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کو مذموم قرار نہیں دیا؟
کیا اس نے دنیا کے فرعون حکمرانوں کو بتا نہیں دیا کہ لوگوں کو گھروں میں پابند کرنے، جبری بٹھانے اور ان کی آزادی چھین لینے کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
News Alert Pakistan
کیا اس نے لوگوں کو اللہ سے دعا مانگنے گریہ وزاری کرنے اور استغفار کرنے پر مجبور اور منکرات اور گناہ چھوڑنے پرآمادہ نہیں کیا؟
کیا اس نےمتکبرین کے کبر و غرور کا سر پھوڑ نہیں دیا اور انہیں عام انسانوں کی طرح لباس نہیں پہنایا؟
کیا اس نے دنیا میں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کو کم کرنے کی طرف متوجہ نہیں کیا؟
جن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیا ہوا ہے۔
کیا اس نے ٹیکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ نہیں کیا؟
کیا اس نے حکمرانوں کوجیلوں اور قیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پر آمادہ نہیں کیا؟
اور اس کا سب سے بڑا کارنامہ کیا یہ نہیں ہے کہ اس نے انسانوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا، شرک اور غیراللہ سے مدد مانگنے سے منع نہیں کیا؟
News Urdu Live
آج عملی طور پر یہ بات واضح ہو گئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ادنیٰ سپاہی انسانیت کے لئے شر کے بجائے خیر کا باعث بن گیا۔
تواے لوگو!
کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو یہ تمہارے خیر کے لئے آیا ہے کہ اب انسانیت اس طرح نہ ہو گی جس طرح پہلے تھی۔۔
Latest Tv
آج دنیا جس کرب سے گزر رہی ہے !
نظر نہ آنے والا ایک وائرس پوری دنیا کے لئے تھرٹ بنا ہوا ہے ۔
شخصی آزادی جسمانی آزادی ،
میرا جسم میری مرضی ،
مائی باڈی مائی چائس اور بڑے بڑے فرعون نما انسانوں کی اصلیت کھول کر نہیں رکھ دی۔
1995 میں ہمارے ایک دوست کرنل حامد جو اب برگیڈیئر ہیں نے مزاق میں کہا تھا کہ
اللہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں !
میں نے حیران ہو کے پوچھا وہ کیوں ؟
انہوں نے کہا وہ رب ہے وہ خود ڈرا لے گا۔
ڈرنے کی بات انسانوں کے شیطانی کردار سے ہے ۔
آج وہ بات بالکل سچ ثابت ہو رہی ہے پوری دنیا ایک چھوٹے سے بظاہر نظر نہ آنے والے وائرس کا بری طرح شکار ہے۔
سب کچھ کھا جانے والے چائنیز کے گھر سے شروع ہونے والا یہ وائرس وہاں اتنا نقصان نہیں کر سکا جتنا کر سکتا تھا وجہ وہاں انسان نے انسان کو پابند کر دیا

مگر اٹلی چھوٹا تھا مگر عوام مادر پدر آزاد تھی
غلامی کو نہیں مانتی اللہ کو بھی نہیں مانتی سب کچھ ہونے کے باوجود اٹلی کے وزیراعظم کا یہ بیان کہ زمینی طاقت اور وسائل اس کرونا کی آفت پر قابو پانے سے قاصر ہیں اس کے لیے آسمان سے مدد کی ضرورت ہے۔
کیا یہ بات اس عرب سکالر مستشار عدلی حسین کے دعوی’ کا ثبوت نہیں۔
اللہ سب کو محفوظ رکھے اس وبا سے
مگر جو اس وبا میں مارے جائیں گے یا وفات پا گئے ہیں
اسلامی روح سے وہ شہید ہیں
مگر احتیاط لازم ہے ،
احتیاط نہ کرنا خودکشی ہے
اور خودکشی حرام یے ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین،

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkکرونا وائرس کیا کر رہا ہے؟ Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment