کرونا وائرس پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
کرونا وائرس پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ حساس ادارے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات….

کرونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد سے اب تک 70 ہزار پاکستانی تفتان بارڈر کے رستے ایران سے واپس ملک میں داخل ہو چکے ہیں جن میں سے صرف 5 ہزار کی تھرمل سکیننگ یعنی ابتدائی تشخیصی چیک اپ ہوا۔ ملک کی اعلیٰ ترین حساس ایجنسی کی انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء ایران تک پہنچ جانے کے بعد جب بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر واقع تفتان کی گزر گاہ سے وطن لوٹنے والے پاکستانیوں کا سیلاب امڈ آیا تو بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ سے فوری رابطہ کرکے درخواست کی کہ ایران کی حکومت سے درخواست کی جائے کہ وہ اس طرح کسی ابتدائی چیک اپ یا ٹیسٹ کے بغیر ان پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے پاکستان میں نہ دھکیلے جو عراق اور ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کے بعد وطن لوٹ رہے ہیں۔ ۔
Breaking News Pakistan in Urdu
مگر جب وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر کوئی قدم نہیں اٹھایا تو بلوچستان حکومت نے براہ راست پاکستان میں متعین ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ حکومت ایران اس سنگین انسانی پہلو پر توجہ دے اور خاطر خواہ اقدامات کرے لیکن ایرانی سفیر نے بھی اس سلسلے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ ۔ ”

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحران کی اس گھڑی میں چین جیسے ملک نے وہاں موجود پاکستانیوں کا مکمل علاج معالجہ کیا اور اپنے شہریوں کی طرح خیال رکھا لیکن ایران جیسے ”برادر اسلامی ملک“ کا اس ضمن میں رویہ اور وہاں موجود پاکستانی شہریوں کے ساتھ سلوک انتہائی افسوسناک ہے، اور وہ بھی اپنے ہم مسلک مسلمانوں کے ساتھ ”

انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حکومت کی بے حسی کی بھینٹ انڈیا سے آئے درجنوں زائرین بھی چڑھ چکے ہیں جو شیعہ آبادی کی اکثریت والے لکھنؤ اور دیگر شہروں سے زیارتوں کے لئے آئے ہوئے تھے، انڈیا کے درجنوں مسلمان علاج معالجے کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے ایران کے اندر ہی مر گئے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے اس پر کوئی آواز اٹھائی نہ کوئی احتجاج کیا۔

حساس ادارے کی اس خصوصی رپورٹ میں جو ”تفتان“ کے المیہ کے تناظر میں تیار کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت کا یہ المناک سلوک جن ”مہمانوں۔ “ کے ساتھ روا رکھا گیا ہے وہ نہ صرف ہمسایہ ممالک سے آئے ہوئے مسلمان تھے بلکہ ہم مسلک بھی تھے اور اپنی عقیدت کی بنا پر زیارتوں کے لئے آئے ہوئے تھے۔ ۔ ”ان کی عقیدت کا یہ عالم ہے کہ اس مسلک سے تعلق رکھنے والے کئی لاکھ پاکستانی اپنے عقیدے کے تحت چونکہ عشر زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور یوں اپنے ملک کے خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرواتے لیکن اپنے عقیدے کے تحت اس کی جگہ“ خمس ”کی رقم خفیہ طور پر حکومت ایران کو بھجواتے ہیں۔ ۔
Daily Urdu News
اس اعلیٰ سطحی خصوصی خفیہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مخصوص مسلک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ٹور آپریٹرز اپنے ہم مسلک پاکستانیوں کو ایران و عراق زیارتوں پر بھجواتے ہیں جو کئی کئی سو افراد کے گروپس کو زیارتوں کے لئے روانہ کرتے ہیں اور بیورو کریسی یعنی متعلقہ سرکاری اداروں میں موجود ان کے ہم مسلک افسران ان کے پراسیس میں کوئی رکاوٹ ڈالے بغیر فوری اور بآسانی ان کے کاغذات مکمل کر دیتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس ایران میں پہنچ جانے کے بعد جب تفتان کے رستے وطن واپس آنے والوں کا سیلاب امڈ آیا تب پتہ چلا کہ کتنی بڑی تعداد میں پاکستانی زیارتوں کے لئے گئے ہوئے تھے لیکن حکومت ایران نے اس سیلاب کو اپنی حدود کے اندر کنٹرول کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ قدرے بے رحمی کے ساتھ انہیں پاکستان کے اندر دھکیلا گیا۔

اعلیٰ سطحی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایران سرحد کی سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کا سارا کام حساس ادارے کے سپرد ہے مگر اس حساس بارڈر پر اسی مخصوص مسلک سے تعلق رکھنے والے افسران و دیگر اہلکار بھی تعینات ہیں ”اور ان کے“ تعاون ”سے ہی اتنی بڑی تعداد میں زیارتوں سے واپس وطن آنے والے پاکستانیوں کا کسی سکیننگ کے بغیر تفتان بارڈر سے نکل جانا ممکن ہوا، جو“ قرنطینہ ”کی پابندی کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست گھروں کو چلے جانے کے باعث پورے ملک میں پھیل چکے ہیں“

اعلیٰ ترین انٹیلجنس ایجنسی کی خفیہ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ یہ ایک سنگین انسانی مسئلہ اور قومی بحران سے جڑا معاملہ ہے، لہٰذا پاک ایران سرحد پر deployment کے حوالے سے ضروری تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinehighlightsimportant newslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkکرونا وائرس پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment