کرونا سے پہلے بھوک سے مر جائیں گے،بھارت میں لاک ڈاؤن،لاکھوں خاندان کھانے کو ترس گئے، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کرونا وائرس کے سٹیج تھری میں داخل ہو رہا ہے اس لئے بھارتی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کو گھروں میں بند کر لیں

ہاسپٹلس ٹاسک فورس کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت کے لئے یہ خطرناک خبر ہے ۔ آئندہ 10 دن ہمارے لئے امتحان کے ہیں ۔ عوام کوئی چیز خریدنے کیلئے باہر نہ جائیں ۔ شہریوں کو حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔

دوسری جانب بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں افراد فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوکری ختم ہو گئی ، مزدور گھروں میں بیٹھ گئے،کئی مزدور گھروں کو لوٹنا چاہتے ہین لیکن ٹرانسپورٹ ، ٹرین سب کچھ بند ہے،دہلی کی سرحد پر غازی پور میں ہزاروں مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اپنی آبائی ریاست اترپردیش کی سرحد پر بے یار و مددگار ہیں، ابھی تک کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔
Breaking News Pakistan in Urdu
بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے بعد غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم کرونا سے پہلے بھوک سے ہی مرجائیں گے ۔ ہمیں ڈر ہے کہ یہ لاک ڈاؤن ہمیں ختم کرکے ہی رہے گا ۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkکرونا سے پہلے بھوک سے مر جائیں گے،بھارت میں لاک ڈاؤن،لاکھوں خاندان کھانے کو ترس گئے، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment