چین میں گوگل دفاتر بند کرنے کے بعد ایپل کو بھی بند کرنے کا اعلان

بیجنگ : چین میں پھیلے پُراسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر گوگل کے بعد ایپل نے بھی اپنے تمام دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل چین کے مین لینڈ میں اپنے تمام تر کارپوریٹ آفس، اسٹورز، اور کانٹیکٹ سینٹرز کو 9فروری سے بند کردے گی جب کہ آن لائن اسٹورز کھلے رہیں گے ۔

مگر اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فاکس کون کے زیر انتظام چلنے والی ایپل کی چینی فیکٹریاں بھی بند ہوں گی یا نہیں۔گوگل نے چین میں اپنا دفتر بند کر دیا

اس سے قبل چین میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

گوگل ترجمان کے مطابق چینی حکومت کی ہدایت پر چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی اپنے تمام دفاتر بند کر رہے ہیں۔

پُراسرار کورونا وائرس نے جہاں چین میں موجود لوگوں کی زندگیوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے وہیں چین کو معاشی طور پر بھی بے حد نقصان پہنچایا ہے۔

چین میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ مارکیٹ ہے جب کہ چین دنیا کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے، پُراسرار وائرس کی وجہ سے دنیا کے تقریباً تمام تر صنعت کاروں اور دیگر عالمی کمپنیوں نے چین میں موجود اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں جس کے باعث معاشی طور پر بھی نقصان ہو رہا ہے۔

چین میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkچین میں گوگل دفاتر بند کرنے کے بعد ایپل کو بھی بند کرنے کا اعلان
Comments ()
Add Comment