پنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں ہی آئسولیٹ ہونے (تنہائی اختیار کرنے) کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل افراد کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی اجازت دی جائے گی اور اس حوالے سے پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں کچھ ٹھہراؤ آگیا ہے، لاہور میں ابھی تک کورونا کے کیسز نہیں بڑھے ہیں۔
Breaking News Pakistan in Urdu
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میڈیا کو کورونا سے متعلق روز آگاہ کریں۔

دوسری جانب ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر کورونا اسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے لیے2 ہزار کے قریب ڈاکٹرزاور اسٹاف بھرتی کیا جارہا ہے، اسپتال میں علاج کے ساتھ ساتھ ریسرچ ورک بھی کیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد 500 تک بڑھادی گئی ہے جب کہ لاہور میں 3 اسپتال کوروناوائرس کے مریضوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔

پنجاب میں آج مزید 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 638 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 6 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkپنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment