پاک فوج قبائل کے مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی میں پیش پیش.

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر قلعہ بالاحصار میں آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم کی سربراہی میں مہمند گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا

اس گرینڈ جرگہ میں ضلع مہمند کے سنیٹر ہلال، ایم این اے ساجد خان، بریگیڈئیر روف شہزاد، کمانڈر مہمند رائفلز کرنل محمد جمیل خان، ڈپٹی کمشنر افتخار عالم، سیکرٹری ایجوکیشن حسن محمود، ایم پی اے نثار خان، سابق سنیٹر عبدالرحمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جدی خان، صوبائی وزارت صحت، منصوبہ بندی اور تعلیم کے افسران کے علاوہ علاقے کے بااثر مشران، صنعت کار نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی.

جرگے کے شرکا نے درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی اوران مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز بھی دیں. اس موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور قبائلی عمائدین کی انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن قائم ہوا.

اس موقع پر شہد اء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی دعاکی گئی. آئی جی ایف سی میجرجنرل راحت نسیم نے کہا کہ علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے موجودہ حکومت اور پاک فوج علاقے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں.

#انوکھاسپاہیbreaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkپاک فوج قبائل کے مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی میں پیش پیش.
Comments ()
Add Comment