پاک فضائیہ کا 78 IL طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔ Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
29 مارچ ، 2020: پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ، چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ آج رات پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔ چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نبٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے ۔ 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔
Breaking News Pakistan in Urdu

یہ پرواز گذشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسکے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا۔
ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے۔
News Urdu Live

پاک فضائیہ کے طیارے چائنہ سے طبّی سازوسامان لے کر آںرہے ہیں۔
پاک فضائیہ کے طیارے جنگی بنیادوں پر دن رات کام کر رہے ہیں۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkپاک فضائیہ کا 78 IL طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔ Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment