پاکستان کو چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل

دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں امریکا، فرانس، جاپان، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، ویت نام، آسٹریلیا، فلپائن، بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان نےکورونا کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ الحمدللہ،آج پاکستان کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے این آئی ایچ قیادت اور ٹیم کو وائرس کی تشخیص کے لیے ری ایجنٹ کو محفوظ بنانے میں محنت پر تعریف کرتاہوں۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkپاکستان کو چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل
Comments ()
Add Comment