پاکستانی 10 طلبہ سمیت 71 افراد چین سے پاکستان پہنچ گئے

چین سے 10 پاکستانی طلبہ سمیت 71 افراد وطن واپس پہنچ گئے جنہیں مکمل اسکریننگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق واپس آنے والے طلبہ غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے براستہ بینکاک گزشتہ رات لاہور پہنچے جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ طلبہ کو مکمل اسکریننگ کےبعد گھروں کو جانے کی اجازت د گئی۔
چین سے شہریوں کو واپس لائے تو کورونا وائرس روک نہیں سکیں گے: ظفر مرزا
کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت نے عالمی طور پر ایمرجنسی نافذ کردی
کورونا وائرس: چین میں موجود پاکستانی باشندے مشکلات سے دوچار
ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرکے مطابق 2 روز کے درمیان چین سے 50 کے قریب مسافرپاکستان آئےہیں جب کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو ایس اوپیز کے مطابق چیک کیا جارہا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ چینی حکام بھی مسافروں کو مکمل اسکریننگ کے بعد ہی سفرکی اجازت دیتے ہیں۔

چین سے مزید 61 مسافر پاکستان پہنچ گئے

دوسری جانب چین سے غیر ملکی ائیرلائن سی زیڈ 6007 اورمچی سے اسلام آباد پہنچی جس کے ذریعے 61 مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سےآنے والے مسافروں کی ائیرپورٹ پراسکریننگ کی جائےگی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں چین سے آنے والے طلبہ کی بغیر اسکریننگ ائیرپورٹ سےجانےکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ائیرپورٹس پر مکمل اسکریننگ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ سےگزرنے والے طلبہ کی مکمل دستاویزی تفصیلات بھی موجود ہیں، چین سے آنے والے طلبہ ووہان شہر سے 2 ہزار کلومیٹر دور قیام پذیر تھے

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkپاکستانی 10 طلبہ سمیت 71 افراد چین سے پاکستان پہنچ گئے
Comments ()
Add Comment