وٹرسائیکل سواروں کےخلاف ایک بار پھر مہم شروع کرنے کا فیصلہ،

غیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف ایک بار پھر مہم شروع کرنے کا فیصلہ، آگاہی کیلئے شہریوں میں فر
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے شہر بھر میں حادثات کی روک تھام کیلئے لاہور کینٹ سے روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کردیا، ندیم چوک میں احساس تحفظ بیدار کرنے کےلئے موٹر سائیکلسٹ میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے کہا کہ ہیلمٹ تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں کو باور کروانا ہے کہ سٹی ٹریفک شہریوں کی روڈ سیفٹی میں پیش پیش ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری خود سے اپنی اور دوسرں کی حفاظت کو یقینی بنائیں،ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی سہولت کیلئے موٹر سائیکل تو خرید سکتے ہیں مگر اپنی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کیوں نہیں، حادثات کے دوران سر میں چھوٹ لگنے سے شرح اموات سرفہرست ہے،ہم نے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، لاہور میں پچھلے پانچ سال میں لاکھوں موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوئیں، لاہور میں حادثات میں موٹر سائیکلسٹ سرفہرست ہیں اور زیادہ تر اموات سر میں چوٹیں لگنے سے ہوتی ہیں ،اگر دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایاجائے تو حادثات میں قیمتی جانوں کومحفوظ بنا یا جا سکتا ہے۔ہیلمٹ سر کو شدید، چوٹوں،آنکھوں کو گرد اور کانوں کو بیجا شور سے محفوظ بناتا ہے، انہوں نے وارڈنز کوہدایت کی کہ وہ سگنل پر کھڑے موٹرسائیکلسٹ کو میگا فونز، پبلک ایڈریس سسٹم اور پمفلٹس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں، سٹی ٹریفک ایک بار پھر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے،

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkوٹرسائیکل سواروں کےخلاف ایک بار پھر مہم شروع کرنے کا فیصلہ،
Comments ()
Add Comment