وفاق کے11 افسران تبدیل، سابق چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان سیکرٹری داخلہ تعینات، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
نیکٹا میں تعینات سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر ریاض احمد کو ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ڈویژن لگایا گیا ہے
Breaking News Pakistan in Urdu
اسلام آباد وفاق نے گریڈ اٹھارہ سے گریڈ بائیس کے افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات کردیئے۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کو وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری تجارت تعینات،قیصرخٹک تجارت ،ریاض احمد فنا نس ڈویژن ، عمران خان کو اقتصادی امورڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
News Alert Pakistan
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کرکے وفاقی سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری تجارت کا چارج اس وقت سیکرٹری کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا کے پا س تھا۔او ایم جی کے گریڈ 18 کے افسر قیصر خان خٹک کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری وزارت تجارت لگایاگیا ہے۔
News Urdu Live
نیکٹا میں تعینات سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر ریاض احمد کو ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ڈویژن لگایا گیا ہے۔تقرری کے منتظر پوسٹل گروپ کے گریڈ 19 کے افسر محمد عمران خان کو ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن لگایا گیا ہے۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ

ڈویژن ڈاکٹر محمد ظہیر الدین کی خدمات ایم ایس ونگ کو واپس کردی گئی ہیں۔وہ ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkوفاق کے11 افسران تبدیل، سابق چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان سیکرٹری داخلہ تعینات، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment