وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ساتھ کارپوریشن کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔مرد و خواتین سائلین کے مسائل سن کر تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے
کھلی کچہری میں خواتین نے سوئی گیس اور پریشر میں کمی کی شکایات پیش کیں جس پرڈپٹی کمشنر نے سوئی گیس افسران کو طلب کرکے رپورٹ لی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا موقع پر حل تلاش کرکے داد رسی کرنا ہے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ درخواست گزاروں کو پیشرفت کے بارے میں باقاعدہ مطلع کیا جائےانہوں نے درخواست پر سیوریج مسئلہ حل کرنے کےلئے فوری طور پر پائپ لائن بچھانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پرایس پی حفیظ الرحمن بگٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی محمد اسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر مرید حسین،ایکسئین پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ،سوشل ویلفئیر آفیسر محمد ابرہیم اور دیگر افسران موجود تھے

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت
Comments ()
Add Comment