وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس

لاہور میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کی آمد و رفت میں مشکلات کے ازالے کیلئے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آبادی اور گاڑیوں میں اضافے سے لاہور شہر کو ٹریفک مسائل کا سامنا ہے۔ عثمان بزدار

شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہے۔عثمان بزدار

ٹریفک کے نظام میں خلل کے باعث شہریوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عثمان بزدار

انتظامیہ، ٹریفک پولیس، ایل ڈی اے، سیف سٹی اتھارٹی، لاہور پارکنگ کمپنی اور دیگر محکمے موثر ٹریفک پلان وضع کرکے عملدرآمد یقینی بنائیں۔عثمان بزدار

زیادہ رش والے علاقوں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک انجینئرنگ سٹڈی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے۔عثمان بزدار

بھاٹی چوک(داتا دربار)، شملہ پہاڑی چوک، گڑھی شاہو چوک(علامہ اقبال روڈ)، ورکشاپ چوک (آؤٹ فال روڈ)، اللہ ہو چوک، اکبر چوک (مولانا شوکت علی روڈ)، حسین چوک (نور جہاں روڈ)، ریگل چوک مال روڈ اور بابوصابو انٹرچینج چوک پر ٹریفک کی روانی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ عثمان بزدار

ان مقامات پر ٹریفک مینجمنٹ پلان کے ذریعے بہتری لائی جائے گی۔ عثمان بزدار

سرکلر روڈ کو بھی اپ لفٹ کیا جائے گا۔ عثمان بزدار

ٹریفک میں خلل کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے۔عثمان بزدار

فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور کینال روڈ کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت

شہر میں پارکنگ کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔عثمان بزدار
اس ضمن میں نئے پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا جائزہ لیا جائے۔عثمان بزدار
لاہور کیلئے ٹریفک کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔عثمان بزدار
ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے ٹائم لائن کے ساتھ اقدامات کئے جائیں۔عثمان بزدار
لاہور میں ٹریفک کے نظام میں کو ہر صورت بہتر بنانا ہوگا۔عثمان بزدار
موثر ٹریفک مینجمنٹ سے آمد رو رفت میں لوگوں کو سہولت ملے گی۔ عثمان بزدار
موثر ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک ری انجینئرنگ کے ذریعے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔عثمان بزدار
متعلقہ محکموں کو آبادی بڑھنے کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے نئے چیلنجز پر پورا اترناہوگا۔ عثمان بزدار
کمشنر لاہور ڈویژن نے ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔
رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف ٹریفک آفیسر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔
Comments ()
Add Comment