وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،

اجلاس کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے، کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور جو کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان، مشیر صحت، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور دیگر کچھ اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس میں کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں طبی ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkوزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،
Comments ()
Add Comment