وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے،

کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کروں گا، کورونا وائرس کے معاملات کی نگرانی خود کررہا ہوں، حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزراء اور ارکان اسمبلی نے حلقوں میں عوامی مسائل حل نہ کرنے پر شکایات کیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو جلد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
حلقے کے ترقیاتی مسائل کا علم ہے، تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ بیوروکریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔ جس پراجلاس میں عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے نیشنل پالیسی بنانے پر مشاورت کی گئی۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے،
Comments ()
Add Comment