نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری

نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے حوالے سے شو کرنے پر پیمرا نے شاہزیب خانزادہ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جیواور جنگ نیوز گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو آج نیب نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد آج شب جیو نیوز کے سینئیر اینکر شاہزیب خانزادہ نے اپنے شو کے دوران کہا کہ میرشکیل الرحمان پر نیب کی جانب سے دباؤ تھا کہ وہ نیب پر سوال نہ اٹھائیں، سوال اٹھانے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں کیے گئے اس دعوے پر پیمرا نے شاہزیب خانزادہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
سینئیر صحافی حامد میر نے شوکاز نوٹس کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیں ہیں۔
خیال رہے کہ آج نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام ہے۔
اس سے پہلے میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو نیب میں پیش ہوئے جہاں ان سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔میر شکیل الرحمن آج دوسری بار نیب میں سوالوں کے جواب دینے کے لیے پیش ہوئے تھے۔غیر قانونی پلاٹس پر میر شکیل الرحمن تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔جس کے بعد آج اُنہیں حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمن پر نواز شریف دور میں 54 پلاٹس پر غیر قانونی رعایت لینے کا الزام ہے۔
میر شکیل الرحمن نے زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا۔آج نیب میں دوبارہ پیش پر میر شکیل الرحمن تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب جنگ اور جیو گروپ سے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر سینئیر صحافیون نے وزیراعظم عمران خان اورنیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا ہے۔ سینئیر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرکے خدا کے قہر کو دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہ “ات خدا دا ویر ہوندا اے”۔ سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ عمران خان نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرواکر تمام حدیں پار کرلی ہیں۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkنیب کی جانب سے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری
Comments ()
Add Comment