مہنگائی کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

ملک میں 50 ہزار نئے ریٹیل اسٹورزکھولنے کا فیصلہ، حکومت ریٹیل اسٹورز کھولنے کیلئے 5 لاکھ قرض دے گی، 50 لاکھ خاندانوں کو روزگار کے مواقع براہ راست میسر آئیں گے۔ ذرائع

وفاقی حکومت نے ملک میں 50 ہزار نئے ریٹیل اسٹورزکھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت ریٹیل اسٹورز کھولنے کیلئے 5 لاکھ قرض دے گی، 50 لاکھ خاندانوں کو روزگار کے مواقع براہ راست میسر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں مہنگائی کو ختم کرنے اور لوگوں کو سستی اشیاء اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 50ہزار نئے ریٹیل اسٹورزکھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
منصوبے کے تحت 1500ریٹیل اسٹورز فوری کھولے جائیں گے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت ریٹیل اسٹورز کھولنے کیلئے 5لاکھ قرض دے گی۔ریٹیل اسٹورز کو 60 فیصد اشیاء یوٹیلٹی اسٹورسپلائی کرے گا۔ریٹیل اسٹورز باقی 40 فیصد اشیاء کا بندوبست اوپن مارکیٹ سے کریں گے۔ ریٹیل اسٹورز کے ذریعے 50 لاکھ خاندانوں کو روزگار کے مواقع براہ راست میسر آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت راشن کارڈ کو حتمی شکل دینے کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بھی کہا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkحکومت کامہنگائی کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
Comments ()
Add Comment