مولانا طارق جمیل کے کارنامے بیان کروں تو انہیں بہت شرمندگی ہو گی، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
طارق جمیل کی کبھی حکمرانوں کیخلاف سچ بولنے کی جرت نہیں ہوئی،
مولانا طارق جمیل کے کارنامے بیان کروں تو انہیں بہت شرمندگی ہو گی۔ نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طارق جمیل کی کبھی حکمرانوں کیخلاف سچ بولنے کی جرات نہیں ہوئی۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مجھے پتہ تھا کہ میڈیاپر تنقید کے بعد طارق جمیل معافی مانگ لیں گے،
Breaking News Pakistan in Urdu
ان کے دو ہی پیشے ہیں جن میں سے ایک شہرت ہے۔انہوں نے کہا کہ طارق جمیل نوازشریف کی بھی ایسی طرح سے مداح سرائی کرتے تھے۔ اور اب وزیراعظم عمران خان کی کررہے ہیں، طارق جمیل دعا میں اللہ تعالیٰ کو اطلاع دے رہے تھے کہ یہ اچھے حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طارق جمیل کے کارنامے بیان کروں تو ان کو شرمندگی ہو تاہم وہ ایک مذہبی شخصیت ہیں اس لئے ان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون کی لائیو نشریات میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ شریک ہوئے اور دل کھول کر عطیات دیے۔جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالہ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔
News Alert Pakistan
ملک کے مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز بھی ٹیلی تھون میں شریک تھے۔ نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اس عذاب سے چھٹکارے کی بھی خصوصی دعا کی۔مولانا طارق جمیل نے دعا سے قبل خطاب بھی کیا،خطاب کے دوران ان کے دیئے گئے ایک بیان پر میڈیا کی جانب سے سخت ری ایکشن دیکھنے میں آیا۔مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا ہے۔ہم جھوٹی قوم ہیں۔
News Urdu Live
ہم اس جھوٹ کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں کوئی مقام نہیں لے سکتے۔22 کروڑ عوام میں کتنے لوگ سچے ہیں.؟. مولانا طارق جمیل نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار مجھ سے ایک چینل کے مالک نے نصیحت مانگی۔میں نے کہا اپنے چینل سے جھوٹ ختم کردو۔

تو اس نے کہا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے جھوٹ ختم نہیں ہو سکتا۔ تاہم طارق جمیل نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی، تاہم تجزیہ کاروں کی جانب سے ان پر تنقید جاری ہے۔
Reference

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvmullana taria jameelnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newstaria jameelurdupost.com.pkمولانا طارق جمیل کے کارنامے بیان کروں تو انہیں بہت شرمندگی ہو گی
Comments ()
Add Comment