مغربی ہواؤں کا نیا اور طاقتور سلسلہ آج شام یا رات شمالی بلوچستان کے راستے داخل ہونا شروع ہوگا.

10 مارچ بروز منگل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلے گا. منگل تا ہفتہ ملک کے بیشتر بالائی وسطی اور کچھ جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا

مارچ کے آخر تک ملک میں طاقتور ویسٹرن ڈسٹربینس کے آنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ره سکتا ہے. اس دوران ماه مارچ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیاده بارشیں ہوسکتی ہیں. جس سے گندم کی فصل متاثر ہوسکتی ہے.

پنجاب

منگل سے جمعہ کے دوران ایک بار پھر بیشتر علاقوں کو گرج چمک کے طوفان متاثر کریں گے.

منگل تا جمعہ راولپنڈی اسلام آباد سرگودھا چکوال اٹک گجرات لاہور فیصل آباد جھنگ ساہیوال منڈی بہاؤلدین چینیوٹ شیخوپوره نارووال سیالکوٹ شکر گڑھ تلہ گنگ میانوالی حافظ آباد اوکاڑه قصور عارف والا کلر کہار خوشاب کمالیہ کے علاقوں سمیت بالائی و وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز آندھی چلنے کیساتھ بارشیں متوقع ہیں.

اس دوران مختلف علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کیساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارشیں اور شدید ژالہ باری ہوسکتی ہے.
جنوبی پنجاب میں 10 سے 13 مارچ کے دوران مختلف علاقوں پر گرج چمک کے طوفان اثر انداز ہوںگے

10 سے13 مارچ کے دوران ڈیره غازی خان بہاولپور ملتان یزمان میاں چنوں لیہ حاصلپور راجنپور رحیم یار خان لودھراں صادق آباد مظفر گڑھ بہاولنگر خانیوال تونسہ وہاڑی میلسی فورٹ عباس اور بورے والا سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں / آندھی کیساتھ بارش متوقع ہے..

اس دوران مختلف علاقوں میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے.

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkمغربی ہواؤں کا نیا اور طاقتور سلسلہ آج شام یا رات شمالی بلوچستان کے راستے داخل ہونا شروع ہوگا.
Comments ()
Add Comment