مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے دو حصہ

مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے دونوں حصوں کے مابین ایک ہزار میل کا فاصلہ تھا دنیا نے دانتوں میں انگلیاں دبا رکھی تھیں کہ یہ وفاق کیسے قائم ہو گیا۔ دشمن بڑا کایاں تھا ، اس نے اسی رشتے پر وار کیا اور دونوں حصوں کے مابین بد گمانیاں پیدا کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا، کلکتے کے خزانوں کے منہ کھول دیئے گئے اور بنگالی مسلمانوں کے دلوں میں ایک ایسے احساس محرومی کے بیج بو دیئے گئے جو سراسر پرپیگنڈے کے تار عنکبوت سے بندھا ہوا تھا۔ مغربی پاکستان کی خوشحالی کے افسانے تراشے گئے۔ مشرقی حصے کی رائی برابر پس ماندگی کوپہاڑ بنا کر پیش کیا گیا۔

سرحد پار مکتی باہنی کھڑی کی گئی، پاک فوج کے جبر کا پراپیگنڈہ کیا گیا اور عوام کو گمراہ کر کے پاک فوج کے مقابل لا کھڑا کیا گیا۔

جنگ میں مغربی پاکستان کی افواج کو ۔۔مشرقی پاکستان کی افواج ۔۔مکتی باہنی ۔بنگالی عوام ۔۔اور بھارتی افواج سے مقابلہ تھا ۔۔ایئر فورس میں اکثریت بنگالی ھونے کی وجہ سے ۔ایئر فورس پہلے ہی سرینڈر کر چکی تھی جنگی ۔۔سامان اور کھانے پینے کی رسد منقطع ھو چکی تھی چونکہ بھارت نے ھوائی ۔۔سمندری ۔۔اور زمینی راستے بند کر دیئے تھے ۔۔پھر بھی افواج پاکستان نے لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔۔اور ہتھیار ڈالنے کا اعلان مغربی پاکستان کی سیاسی کمان سے ھوا ۔۔ان حالات میں پاکستانی افواج جو کہ مشرقی پاکستان میں موجود تھیں ان کے پاس کیا چوائس تھی ۔۔اگر وہ لڑتے ھوئے مارے جاتے تب بھی مشرقی پاکستان ۔۔کو بنگلا دیش بننے سے روک نہیں سکتے تھے۔۔آج ھم لوگ بڑی آسانی سے تنقید کر لیتے ھیں ۔لیکن یہ ضرور یاد رکھیں ۔۔اس وقت نہ تو جدید ٹیکنالوجی تھی ۔۔نہ تو کسی طرف سے ہتھیاروں کی سپلائی تھی اور نہ ھی خوراک کی سپلائی تھی اور نہ ہی کوئی کیمنیکیشن کی سہولت تھی ۔

اس بار بھارت کی نظریں باقی ماندہ پاکستان پر مرکوز تھیں، وہ ہزار سالہ غلامی کے سارے بدلے اتارنا چاہتا تھا۔ وہ ایک لمحے کے لئے بھی چین سے نہیں بیٹھا، اس نے پاکستان میں قومی اتحاد کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے لئے نسلی، لسانی، گروہی، علاقائی،صوبائی اور فرقہ ورانہ تعصبات کو ابھارا، یہی وہ طریقہ تھا جس سے کام لے کر وہ پاکستان کو دو لخت کرنے میںکامیاب ہوا تھا اور اسی مذموم منصوبے کو پروان چڑھا کر وہ باقی پاکستان کو توڑنا چا ہتا تھا ۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ اب وہ اکیلا نہیں تھا، اکہتر میں سوویت روس نے اس کی پشت پناہی کی اور اب امریکہ اسرائیل افغان حکومت ایران بلاک براہ راست شریک ہیں، روس سے ہم نے اپنا بدلا اس کے ٹکڑے کر کے لے لیا ۔اب امریکہ اور اسرائیل کی فوج پاکستان کی سرحدوں کے پار موجود ہیں اور اس کے بحری بیڑے بحیرہ ہند کے پانیوں میں لنگر انداز ہیں۔ یہ ساری طاقت بھی اللہ کے فضل سے پاکستان کا کچھ نہیں اکھاڑ سکتی، اس لئے کہ پاک فوج دنیا کی ایک واحد گوریلا وار جیتی ہوئی مسلمہ دفاعی طاقت ایٹمی قوت سے لیس ہے۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkمشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے دو حصہ
Comments ()
Add Comment