مذاکرات میں پاکستان کا کردار کیا ہے اور کس طرح ہے؟

ملا عبد الغنی بردار نے تقریب کے دوران خاص طور پر پاکستان کا نام لیتے ہوئے پاکستان کی کردار کو سراہا…
زلمی خلیل زاد نے بھی خاص طور پر پاکستان کا نام لے کر کردار کی تعریف کی.
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی میں نے دو انٹرویوز کئے اور دونوں کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کے لیے دئیے,

ایک انٹرویو اس وقت کیا جب مذاکرات شروع ہو رہے تھے, اس وقت میں نے پاکستان کے کردار کے بارے میں ان سے سوال کیا..
انہوں نے اس وقت بھی پاکستان کا خاص ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا.

دوسری بار کل کی انٹرویو میں بھی پاکستان کے کردار کے بارے میں پوچھا, انہوں نے پاکستان کا خاص نام لے کر اس کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کرنے میں پاکستان کا خصوصی کردار رہا. آپ خود اسے سن سکتے ہیں.

مذاکرات شروع ہونے سے قبل پاکستان اس کے لیے راستہ ہموار کرنے میں مسلسل مصروف تھے, کبھی روس , کبھی چائنہ, کبھی قطر , تو کبھی افغانستان اور کبھی امریکا سب کے پاس وزرات خارجہ کے افراد گئے ہیں…

ملا عبد الغنی بردار کو پاکستان نے خاص ان مذاکرات ہی کے لیے رہا کیا تھا.
طالبان رہنماوں پر سفری پابندی تھی, اس پابندی کو ہٹانے میں پاکستان نے خصوصی کردار ادا کیا.

کئی رہنما جن کو افغان حکومت پاسپورٹ جاری نہیں کررہے تھے مذکرات ہی کے لیے پاکستان نے ان کو پاسپورٹ جاری کردئیے.

درمیان میں جب مذاکرات معطل ہوئے تب بھی پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے ….

اس لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم نا کرنا بغض کے سوا کچھ نہیں.

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkمذاکرات میں پاکستان کا کردار کیا ہے اور کس طرح ہے؟
Comments ()
Add Comment