مانسہرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا کام کیا؟

مانسہرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہِ فروری میں کل 53سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے101عددمختلف ساخت کا اسلحہ اور 2228ایمونیشن برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 145مشتبہ افراد کو گرفتارکیا۔جبکہ 287مقامات پر سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 29عدد مختلف ساخت کا اسلحہ اور 374ایمونیشن برآمدکرنے کے ساتھ ساتھ 345مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا۔
تفصیلات:-
تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ (پی۔ایس۔پی)کی ہدایات پرضلع مانسہرہ کے ڈی۔ایس۔پیز صاحبان کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام تھانہ جات کی حدود میں ماہ ِ فروری کے دوران 53سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور287مقامات پر سنیپ چیکنگ کی گئی۔دوران سرچ آپریشن مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے سنگین مقدمات سمیت دیگرمختلف مقدمات میں مطلوب31 مفرور مجرمان اور 08عدالتی مفرورمجرمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔
لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے 14مقدمات درج کیئے۔جبکہ سود کا کاروبار کرنے پر 01شخص کے خلاف سود امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 146پستول،33بندوقیں،14رائفلیں، 09 عددکلاشنکوفیں اور9746کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 143مقدمات درج کر کے 143افراد کو گرفتار کیا گیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف پھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ ِفروری میں مانسہرہ پولیس نے مجموعی طور پر83 کلو968گرام چرس اور 42بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 86مقدمات درج کر کے 86ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ضلع میں امن کے قیام کے لیئے مانسہرہ پولیس نے 1555افراد کے خلاف107/151 54/109,اور 55/109کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے 657 گھروں کو چیک کیا۔کرایہ کے مکان کی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر مالک مکانات اور کرایہ داروں کے خلاف 10RBSOکے تحت 20مقدمات درج کیئے گئے۔علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس نے ماہِ فروری کے دوران 252حساس مقامات کو چیک کیا سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر 12سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 55مقدمات درج کیئے گئے۔
لاوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر مانسہرہ پولیس نے لاوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 19مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ ایکٹ کے تحت 21مقدمات درج کیئے گئے۔
غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر مانسہرہ پولیس نے ماہ فروری 2020کے دوران 279PPCکے تحت 84مقدمات درج کیئے گئے۔
کمپلینٹ سیل ڈی۔پی۔او آفس:
ماہ فروری 2020کے دوران ڈی۔پی۔او مانسہرہ کے سامنے 275افراد اپنی درخواستیں اور شکایات لے کرپیش ہوئے جن میں سے 173درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا ہے۔جبکہ 102درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔
پال:
پال آفس مانسہرہ میں ماہ ِ فروری 2020کے دوران534گمشدگی کی رپورٹس درج ہوئی۔جبکہ 2774افراد کوکریکٹر سرٹیفیکٹ /سکیورٹی کلئیرنس ایشو کرنے کے ساتھ ساتھ186نئے کرایہ داروں کی انٹری کرنے کے ساتھ ساتھ 83افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔
ضلعی مصالحاتی کمیٹی:
ضلعی مصالحتی کمیٹی مانسہرہ کو ماہِ فروری 2020کے دوران کل 86درخواستیں بھیجی گئی۔ جن میں سے34 درخواستوں پر فریقین کے مابین صلح کرادی گئی۔ جبکہ 28درخواستوں کو داخل دفتر کر دیا گیاہے۔جبکہ25 درخواستوں پر فریقین کوقانون کے مطابق لیگل ایڈوائز دی گئی۔
پاس:
دفتر ڈی۔پی۔او مانسہرہ میں قائم کردہ پاس آفس میں ماہِ فروری کے دوران کل13 کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 09کمپلینٹس کا معاملہ قانون کے مطابق حل کر دیا گیا۔
پاکستان سٹیزن پورٹل:
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ضلع مانسہرہ ڈی۔پی۔او آفس میں قائم کردہ دفتر میں 71کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 55کمپلینٹس کو قانون کے مطابق حل کردیا گیا.
علاوہ ازیں ماہِ فروری 2020کے دوران اردلی روم میں 30پولیس افسران اور جوان اپنی جائز عرض و معروضات کے لیئے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کے سامنے پیش ہوئے۔
اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ماہ فروری میں ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے 51پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقعد انعام سے نوازنے کے ساتھ02پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرکے لائن حاضر کر دیاگیا۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkمانسہرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا کام کیا؟
Comments ()
Add Comment