لاہور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنی ہی پارٹی کی کارکردگی پر برس پڑے۔

ایک اجلاس کے دوران فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈیلیور نہیں کر پارہا جس پر تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔
فواد چوہدری کا وزیراعظم کو خط، دوسری جانب فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا جس میں ان سے اہم معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔
فواد چوہدری نے اپنے خط میں کہا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے ہیں، صوبے میں پنجاب میں سیاسی سائیڈ ڈیلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی۔
انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل اے140 کی خلاف ورزی ہے، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پنجاب پروونشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا، صوبائی سطح پرکچھ ہو رہا ہے اور نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں جب کہ جس فارمولے کے تحت وفاق فنڈز صوبوں کو دیتا ہے اسی طرح اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے مگر پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkلاہور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنی ہی پارٹی کی کارکردگی پر برس پڑے۔
Comments ()
Add Comment