عامر کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟

اس کا کوئی ٹھوس جواب شائید مصباح کے پاس بھی نہیں ہے۔ ایک واقعہ سنیں۔۔
یہ ایشیا کپ 2016 کا ذکر ہے۔ محمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔ بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم 84 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کا خیال تھا وہ یہ ہدف صرف دس اوورز میں حاصل کر لیں گے۔
مگر محمد عامر نے اپنے پہلے تین اوورز میں روہت شرما، اجنکا راہنے اور سریش رینا کو آؤٹ کر کے سنسنی پھیلا دی۔ عامر کے چوتھے اوور میں کوہلی کو دو چانس ملے۔ ایک انسوینگز پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل ایمپائرز کال ٹھہری تو دوسری آؤٹ سوینگر پر کوہلی کا کیچ دو سلپوں کے درمیان سے نکل گیا۔ عامر کا سپیل ختم ہونے کے بعد کوہلی نے بھارت کو میچ تو جتوا دیا مگر میچ کے بعد وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ عامر کا یہ سپیل باؤلنگ نہیں بلکہ ایک طوفان تھا جس سے وہ بہت مشکل سے بچ سکا۔
ایشیا کپ کے بعد پاکستان انگلینڈ چار ٹیسٹ میچز کھیلنے گیا۔ عامر نے چار میچز میں بارہ وکٹیں لیں جبکہ اس کی باولنگ پر اٹھارہ کیچز ڈراپ ہوئے۔ اگر ان میں سے بارہ کیچز بھی لے لیے جاتے تو عامر اس سیریز میں چوبیس وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہتا۔ پھر کیچز ڈراپ ہونے کا یہ سلسلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی جاری رہا اور یوں ایک لیجنڈری ٹیسٹ باؤلر ایک عام سا باؤلر دکھائی دینے لگا جس نے پابندی کے بعد بائیس ٹیسٹ میچز میں صرف چھیاسٹھ وکٹیں ہی حاصل کیں۔
یوں عامر واپسی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کبھی اعتماد واپس حاصل نہیں کر پایا البتہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں اس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ عدم اعتماد اور فٹنس مسائل کے شکار ٹیسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں فوکس کرنے کا فیصلہ کیا مگر چیف سلیکٹر اور کوچ کو یہ بات بہت بری لگی۔ اب اسے ٹی ٹونٹی سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
بری فیلڈنگ سے ہم نے ایک بہترین ٹیسٹ باؤلر کھو دیا۔ کیا اب ہم اپنی ضد سے ایک بہترین وائٹ بال باؤلر بھی کھو دیں گے؟؟؟
زرا سوچیئے۔۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkعامر کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟؟؟
Comments ()
Add Comment