سنی لیون اپنی ذندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار

سنی لیون اپنے کیریئر کے ایک نئے مرحلے کے طور پر پروڈکشن کو اپنی ذندگی کا حصہ بنا رہی رہی ہیں جس کے لیے وہ سخت کام کرنے سے بھی نہیں گھبرا رہی ہیں۔ پروڈکشن کے رول کی طرف بڑھنا، ستاروں کی ایک بڑی تعداد کے لیے کیریئر کی ترقی کا راستہ بن گیا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے سنی لیون اپنے کیریئر میں اس مرحلے کو آگے بڑھانے کے لئے اسی لائن میں کھڑی ہیں ۔ سنی نے اپنی آنے والی فلم کی خبروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ، “میں ایک ایسے پروجیکٹ کے وسط میں ہوں جو رواں سال پیش کیا جائے گا ۔ میں اپنی فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں، اس فلم میں کوئی سماجی پیغام نہیں ہے۔ یہ ایک افسانہ ہے؛ ایک نفسیاتی تھرلر۔ سنی نے مزید کہا کہ ، “بالی ووڈ میں ، جب تک کہ آپ سلمان ، عامر یا شاہ رخ (خان) یا ان لوگوں میں سے ایک نہیں جو یہ بہت بڑی فلمیں بناتے ہیں ، تو آپ کو اپنی فلم ایک خاص بجٹ میں فٹ کرنی پڑتی ہیں۔ اگر بجٹ میرے کنٹرول میں ہے اور کہانی بھی میرے قابو میں ہے تو میں یہ کبھی بھی نہیں کہہ سکتی کہ یہ پروڈیوسر یا ہدایتکار کا قصور تھا۔ میں اس نظریہ کو خود ہی پرکھنا چاہتی ہوں۔
منافع کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے ، انہوں نے مزید کہا ، “عام طور پر منافع کی بات ہمارے ذہن میں ہی رہتی ہے۔ یہ انتہائی دلچسپ ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کہاں جانا ہے اور ہمارے پاس صحیح لوگ ہیں۔ مجھ میں کوئی انا نہیں ہے۔ اگر مجھے اپنی فلم کے سیٹ پر کسی کے ساتھ چائے کی خدمت بھی کرنی پڑے تو میں یہ کروں گی ۔ میرے لئے ، سب برابر ہیں ، جب تک کہ وہ خود کچھ برا کر کے نہ دیکھا دیں ۔ فلم کی تیاری اور شوٹنگ کافی دلچسپ ہو گی۔
اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی نے کہا ، “ایک ایکشن پروجیکٹ ہے ، ایک ڈرامہ ہے اور ایک باپ بیٹی کی کہانی بھی ہے۔ چنانچہ فلموں اور ویب پروجیکٹس میں طرح طرح کے کام آرہے ہیں اور آپ اپنی مرضی کے مطابق الگ الگ رولز دیکھ سکتے ہیں ۔ ”

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkسنی لیون اپنی ذندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار
Comments ()
Add Comment