سعودی دارالحکومت ریاض سمیت 2 شہروں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ, Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں متعدد زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ علاقائی میڈیا نے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت کی فضائی حدود میں ہونے والے مہیب دھماکے ریاض پر حملہ آور 2 میزائلوں کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنانے سے وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ سعودی ٹیلیویژن نے یمن پر جنگ مسلط کرنے والے عبری۔عربی۔غربی فوجی اتحاد سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں حملہ آور 1 بیلسٹک میزائل کو اینئی ایئر کرافٹ سسٹم کے ذریعے ہوا میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
Breaking News Pakistan in Urdu
علاوہ ازیں سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں بھی 1 میزائل کو ہوا میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کسی فریق کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یمن پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے وسیع ہوائی حملوں کے جواب میں متعدد سعودی و اماراتی علاقوں کو یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkسعودی دارالحکومت ریاض سمیت 2 شہروں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
Comments ()
Add Comment