سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ میں 10فیصد اضافہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ میں 10فیصد اضافہ کیا گیا لیکن مہنگائی میں اضافہ روانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے جس سے سرکاری ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے
دوسری طرف چند مخصوص محکمہ جات اور سول سیکرٹریٹ اور بیورو کریسی کو ہزاروں روپے کے الاونسسز کے نام بجٹ کے بعد منظوری فرما کر نوٹیفکیشن جاری فرمائے گئے
لیکن عام سرکاری ملازمین اس سے محروم ہیں
وزیر اعظم پاکستان کے نعرے سب برابر اور ریاست مدینہ
کیا ریاست مدینہ میں ایسی تقسیم تھی جو چند لوگوں کے لئے سب کچھ

یوٹیلیٹی الاؤنس۔ ٹیکینکل الاونس۔ سول سیکرٹریٹ الاونس۔ ایگزیکٹو الاؤنس۔ منیجمنٹ الاؤنس یہ سب کچھ آئین پاکستان کے کس قانون کے تحت چند مخصوص افراد کو نوازا جارہا ہے اور باقی پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین کو اس سے اب تک محروم رکھا گیا
تبدیلی نظام ۔ انصاف برابری کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے والے اقتدار میں آکر سب کچھ کیوں بھول گئے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان اپنے کئے گئے وعدوں کے مطابق
تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے ہے سکیل اور الاونسسز دینے کا اعلان فرمائیں گے تمام محکمہ جات کے ایک جیسے ہے سکیل میں ملازمت کرنے والے اہلکاروں اور آفیسروں کی تنخواہ دوسرے محکمہ میں کام کرنے والوں کے برابر ہوں گی
یوٹیلیٹی الاؤنس۔ سول سیکرٹریٹ الاونس۔ ٹیکینکل الاونس۔ ایگزیکٹو الاؤنس۔ منیجمنٹ الاؤنس و دیگر الاونسسز پاکستان کے تمام اضلاع کے تمام محکمہ جات کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق دیا جائے
گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت جی پی فنڈز کی طرح واپس کی جائے
آپ گریڈیشن سے رہ جانے والی پوسٹوں کو بلاتفریق آپ گریڈ کیا جائے اور سروس سٹریکچر تیار کیا جائے
تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ میں 10فیصد اضافہ
Comments ()
Add Comment