سرکاری حکام باجماعت نماز و جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد کرسکتے ہیں، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
جامعہ الازہر کے علماء کی سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ تمام شواہد واضح طور پر اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوامی اجتماعات بشمول با جماعت نماز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔
Breaking News Pakistan in Urdu
ای این اے کی رپورٹ کےمطابق،  کورونا وائرس کی عالمی وباکے پیش نظر مصر کی ممتاز جامعہ الازہر کے علما کی سپریم کونسل نے مصدقہ طبی معلومات اور انسانی زندگی کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے باجماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باضابطہ فتویٰ جاری کر دیا۔
News Alert Pakistan
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی ہفتوں سے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے جس میں نماز جمعہ اور جماعت بھی شامل ہے۔
تمام شیعہ سنی علما کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک میں سرکاری حکام کو باجماعت نماز و جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کرنے کا پورا اختیار ہے۔
 علمائے کرام کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ بحران کی صورتحال میں طبی احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجاز ریاستی حکام کے احکامات کی پیروی کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے اطلاعات اور افواہوں پر عمل سے گریز کریں۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ کہ انسانی زندگیوں کو بچانا اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں سے ہے۔
ان مقاصد کی تکمیل کیلئے علماء سپریم کونسل یہ فتویٰ جاری کرتی ہے کہ ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو اجازت ہے کہ وہ تمام عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز اور جمعہ کی نمازوں پر وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی اموات کے خدشہ کے پیش نظر قانونی طور پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

مزید برآں معمر افراد اپنے گھروں پر رہیں، باجماعت اور جمعہ کی نمازوں میں شرکت نہ کریں اور رائج طبی رہنما اصولوں کی پیروی کریں۔
اسلامی قانون تمام مسلمانوں کی فلاح اور حفاظت یقینی بناتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ اور جماعت کے اجتماعات بدستور جاری ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اجتماعات سے کورونا کے روک تھام میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkسرکاری حکام باجماعت نماز و جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد کرسکتے ہیں، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment