سبز باغ دکھا کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیا. سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف عوام کے غیظ وغضب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیدہ دانستہ آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرکے عوام سے خوشیاں اور مسکراہٹیں چھین لی ہیں۔ وزیراعظم نے قوم کو سبز باغ دکھا کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آٹے اور چینی کے بحران پیدا کرنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں۔ چوروں کو گریبانوں سے پکڑنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم چپ سادھے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب لڑائی الیکشن کی نہیں رہی بلکہ پاکستان کو بچانے کی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف عوام کے غیظ وغضب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کسی ایک شعبہ میں بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ وزیراعظم باہر کے دوروں پر زیادہ خوش رہتے ہیں، واپس آتے ہیں تو ان کی ڈپریشن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزگار اور ملازمتیں دینے کے خواب دکھا کر حکومت لوگوں سے ان کے روزگا ر چھین رہی ہے۔ احتساب کا خواب دکھانے والے عوام کی عدالت میں لاجواب ہو چکے ہیں۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkسبز باغ دکھا کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیا. سراج الحقسراج الحق
Comments ()
Add Comment