روس کے صدارتی محل پر کورونا وائرس کا حملہ، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
کورونا وائرس سے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرنے والی روسی قیادت بھی اس وباء کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی انتظامیہ کے متعدد اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم متاثرہ افراد میں سے کسی نے صدر پیوٹن سے ملاقات نہیں کی۔ اس لیے صدر پیوٹن اس بیماری سے محفوظ ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ روسی صدر کے دفتر کی انتظامیہ کے عہدیداروں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Breaking News Pakistan in Urdu
انہوں نے روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کو روسی وزیراعظم میخائل مائیکلسٹن کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوائے ضرورت کے اور نقل مکانی سے گریز کریں۔
وزیراعظم نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور خود گھروں میں رہیں۔
کل جمعہ کے روز روس میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkروس کے صدارتی محل پر کورونا وائرس کا حملہ، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment