دشا پٹانی نے پہلی دفع اپنا دل ٹوٹنے کے متعلق بتایا

دشا پٹانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پرانے یادیں تازہ کرتے ہوئے ، پہلی دفعہ دل ٹوٹنے کے دوران اپنے جذبات کو ظاہر کیا۔ دشا نے محبت کی طاقت کا بھی اعتراف کیا. پنکویلا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ ، “میں اپنا دل ٹوٹنے کے بعد بہت غمگین ہو گئ تھی ۔میرا برج جیمنائے ہے، ہم کبھی درمیان میں نہیں رہتے. یا ہم یہاں ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے. لیکن میرا اندازہ ہے کہ سب ختم ہو جانے کے بعد پیچھے کچھ باقی نہیں رہتا اور دوبارہ پیچھے پھرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ کسی قسم کا احساس باقی نہیں رہتا ۔ ”
محبت کے تصور پر بات کرتے ہوئے ، دشا نے کہا ، “یہ بہت اہم ہے اور ایک محرک قوت ہے۔ آپ زندگی میں جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ یا تو محبت کے لئے ہے ، یا محبت کی وجہ سے۔ آپ محبت کے بغیر کیسے جی سکتے ہیں؟ مجھے بھی پہلی نظر میں پیار ہوا ہے۔ میرے لئے ، محبت میں پڑنا بہت ضروری ہے۔ مجھے پہلے دن وہ تتلیوں والا احساس پسند ہے۔ ”
اگر میں اسے پہلے دن محسوس نہیں کرتی ہوں تو ، مجھے لگتا ہے کہ محبت وہاں نہیں ہے۔ صرف جب میں محبت کے رشتے میں ہوں تو لڑکی کی طرح محسوس کرتی ہوں۔ باقی وقت ، میں اپنے باسکٹ بال یا اپنے جم کے کپڑوں میں ہوتی ہوں ۔ یہ واحد وقت ہے جب میں ایک لڑکی کی طرح محسوس کرتی ہوں۔ میں کسی ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہوں جو مجھے لڑکی کی طرح محسوس کرا سکے۔”
” چھوٹی چھوٹی چیزیں میرے لئے اہمیت رکھتی ہیں۔ مجھے ایک چھوٹا سا خط پسند ہے۔ وہ سب جو میں واقعتاً پسند کرتی ہوں۔ مجھے یاد ہے میں نے موسیقی اور میری اور کسی کی یادوں کے ساتھ ایک مناسب فلم بنائی تھی ۔ میں نے یہ ایک “ہمراہ” قسم کے گانے کے ساتھ مووی میکر پر بنائی تھی ، ”دشا یہ کہہ کر اختتام پذیر ہوگئیں۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkدشا پٹانی نے پہلی دفع اپنا دل ٹوٹنے کے متعلق بتایا
Comments ()
Add Comment