خادم رضوی کے 86 ساتھیوں کو عمر قید

عدالت نے خادم رضوی کی گرفتاری پر ہنگامہ ارائی، توڑ پھوڑ اور پولیس مزاحمت کے مقدمے میں 86 ملزمان کو مجموعی طور پر 4 ہزار 7 سو 38 سال قید سخت کی سزا سنائی ہے۔
ملزمان میں علامہ خادم رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجا محمد علی بھی شامل ہیں۔
ملزمان کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل روانہ کیا گیا۔
تمام ملزمان ضمانت پر تھے جبکہ ایک ملزم ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جس کے ضامن کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
ملزمان کو مجموعی طور پر ایک کروڑ29لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرمان کو مجموعی طور پر 146 سال مزید قید کی سزا کاٹنا ہو گی۔
مجرمان کے خلاف تھانہ پنڈی گھیب میں 27 نومبر 2018 کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے کی۔
ہنگامہ آرائی کے دوران امیر رضوی، مشتاق، گلزار احمد اور محمد علی کو اسلحہ برآمدگی پر دو دو سال قید کی سزا سنائی گئی.

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkخادم رضوی کے 86 ساتھیوں کو عمر قید
Comments ()
Add Comment