خاتون نے اپنا بیمار گدھا

خاتون نے اپنا بیمار گدھا ؛ مکمل طور پر صحتمند بتا کر دس ہزار روپے میں بیچ دیا ۔ ۔
ایک دن بعد گدھا مر گیا۔ خریدار نے خاتون سے شکایت کی آپ نےمجھ سے جھوٹ بولا تھا کہ گدھا مکمل صحتمند ہے بس ذرا موسم کی وجہ سےسست ہو رہا ہے
خاتون نے کہا کہ ذندگی کی گارنٹی تومیں نے نہیں دی تھی ۔ پھر بھی آپ مرا ہوا گدھا مجھے واپس پہنچادو ؛ کسان نے پوچھا کہ مرے ہوئے گدھے کاآپ کیا کرو گی ؟
خاتون نے کہا کہ میں ایک مہینے بعد اس مرے ہوئے گدھے کی آدھی قیمت آپکو واپس دے دوُں گی ۔
کسان نے کہا منظور ہے ؛ میں مرا ہوا گدھا آپ تک پہنچا دیتا ہوں پھر ایک مہینے بعد آکر پانچ ہزار روپے لے لوں گا ۔ ۔ ۔
ایک مہینے بعد کسان واپس گیا تو دیکھا کہ خاتون کے پاس وہی مرا ہواگدھا موجود ہے، لیکن اُسنے کسان کو پانچ ہزار روپےخاموشی سے واپس دے دیئے ۔ ۔ ۔
کسان کو حیرت ہوئی اور پوچھا کہ آپ نے مرے ہوئے گدھے سے پیسہ کیسے کمایا ؟ ؟ ؟
خاتون نے کہا کہ تمہارے گدھے کو میں نے سجا کر اخبار میں اشتہار دیا کہ آؤاور بذریعہ قرعہ اندازی صرف دو سو
روپے میں گدھا جیتو ۔ ۔ ۔
سیکڑوں لوگوں نے دو دو سو روپے ڈبّےمیں ڈال دیئے ۔ ۔ ۔
میرے پاس جب پچاس ہزار روپے جمع ہوگئے تو میں نے اُن میں سے ایک آدمی کے نام کی پَرچی نکال کر اُسے گدھا
دکھایا جو مرا ہوا پڑا تھا ۔ ۔ ۔
اُس نے دیکھا کہ گدھا تو مرا ہوا ہےتو وہ پریشان ہوگیا ۔ ۔ ۔
میں نے کہا اگر گدھا مر گیا ہے تو تم قطعی پریشان نہ ہو میں نے اُسےاُسکے دو سو روپے واپس کردیئے اور وہ خاموشی سے چلا گیا ۔ ۔ ۔
آج کل وہ خاتون ملِک ریاض کے ساتھ بحریہ ٹاؤن میں کام کررہی ہے ۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkخاتون نے اپنا بیمار گدھا
Comments ()
Add Comment