حکومت کا بجلی پر ایک اور فیصلہ

حکومت نے بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں یکساں ٹیرف متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے 12 سے 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے سفارشات تیار کرکے سمری ای سی سی کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بجلی صارفین کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ بجلی صارفین کے لیے 12 یا 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کیا جاسکتا ہے، یکساں ٹیرف سے بجلی صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں انڈسٹریل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر غور کیا گیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ توانائی ڈویژن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، توانائی ڈویژن چھوٹے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بچانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز پیش کرے۔

اس ہدایت کے بعد توانائی ڈویژن یہ تجاویز ای سی سی کو پیش کرے گا اور منظوری کی صورت میں کم یونٹ والے صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkحکومت کا بجلی پر ایک اور فیصلہ
Comments ()
Add Comment