جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، گورنرپنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔چوہدری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت دیگر اراکین سے رابطہ کیا اور پاکستان کیلئے جی ایس پلس پر آپ کی سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔گورنرپنجاب نے  یورپی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار ہے، جی ایس پی پلس سے ملکی بر آمدات میں مزید 9.5فیصد اضافہ ہوگا   چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بدتر ین بھارتی سازشوں کے باجوو پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر یں گے۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی یا ذاتی نہیں ملکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، بھر پور حمایت پر یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر سمیت سب کے شکر گزار ہیںامن برقرار رکھنےکیلئے ہمیں خود کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر پنجابگورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے  یورپی اراکین سے گفتگو میں مزید کہا کہ انشاء اللہ بھارتی مظالم کیخلاف بھی یورپی پار لیمنٹ میں قرارداد جلد منظور ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گورنر پنجاب کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں ممبرسوشل کمیٹی سعد نذیر اور دیگر تمام ارکان سوشل ویلفیئر کمیٹی نے شرکت  کی۔اجلاس میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حوالے سے بھر پور گفتگو ہوئی اجلا س  کا بنیادی ایجنڈا غریب نوجوان جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کرنا اور ان کے لئے جہیز کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔دوران اجلاس گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کی مدد سے عام عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkجی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، گورنرپنجاب
Comments ()
Add Comment