جنگل میں شیر نے حکم جاری کیا کہ

جنگل میں شیر نے حکم جاری کیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونئیر جانور کو چیک کر سکتا ہے بلکہ سزا بھی دے سکتا.
باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا. لیکن بندر نے خرگوش پکڑ لیا اور رکھ کے چپیڑ ماری.
اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی…؟
خرگوش بولا… سر میرے کان لمبے ہیں اس لیے نہیں پہن سکتا.
بندر نے کہا اوکے جاو.
اگلے دن پھر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا. بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی.
خرگوش نے روتے ہوے کہا…. سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا.
بندر نے کہا اوکے. دفعہ ہو جاو.
تیسرے دن پھر بندر نے یہی حرکت کی. تو خرگوش شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی سنائی.
شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے.
اور بھی سو طریقے ہیں جیسا کہ تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاو سموسے لاؤ. اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے.
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئے تو لگاو چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لائے.
اور اگر وہ آلو بخارے والی لے آے تو ٹکا دینا کہ دہی والی کیوں نہیں لاے.
خرگوش نے یہ ساری گفتگو سن لی.
اگلے دن بندر نے خرگوش کو بلایا اور کہا جاو سموسے لاؤ…!
خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیا.
بندر نے پوچھا… چٹنی لائے ہو؟
خرگوش بولا… ہاں سر
بندر نے پھر پوچھا… کون سی
خرگوش بولا.. سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا ہوں.
بندر نے رکھ کے ایک چپیڑ ماری اور پوچھا.
توں اے دس ٹوپی کیوں نہی پائی؟

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkجنگل میں شیر نے حکم جاری کیا کہ
Comments ()
Add Comment