تنخواہوں میں اضافے اراکین پارلیمنٹ

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کا وقت مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ملک ابھی بھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے مطالبے پر ردعمل میں اپنے جاری بیان کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران کے وزن کے مطابق ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے

ایسے حالات میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ملک اور عوام کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھی ہے جس کی وجہ سے عوام پر اس کا برائے راست اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار منتقل ہوا تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا اور ملکی خزانے پر غیر ملکی قرضوں کا بھاری بوجھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو اپنی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبے سے دستبردار ہونا چاہیے۔

اسپیکر نے کہا کہ اس اضافے کے مطالبے کو ملکی خزانے کے سنبھل تک موخر ہونا ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بروقت مربوط معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ تب کیا جائے جب ملکی خزانے اس بوجھ کو برداشت کر سکے۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkتنخواہوں میں اضافے اراکین پارلیمنٹ
Comments ()
Add Comment