ترجمان دفتر خارجہ کا کیا کہنا ہے؟

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان جموں و کشمیر کا کیس دنیا کے تمام فورمز پر لے گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام اٹھائے ہیں، 186 دن سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، گزشتہ روز کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ پہلے اسی دن 5 اگست کو کرفیو نافذ کیا گیا۔ پاکستان جموں و کشمیر کا کیس دنیا کے تمام فورمز پر لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کل بھارتی مظالم اور قبضے کی مذمت کی، وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے آئین اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان بارہا بھارت سے سیز فائر پر بات کر چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں اسٹریٹجی پارٹنر شپ پر بات چیت ہوئی۔ دورہ ملائیشیا پر بھی دونوں ممالک نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، ترکی سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkترجمان دفتر خارجہ کا کیا کہنا ہے؟
Comments ()
Add Comment