تحریک انصاف نے سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کر دیا

سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ چیئرمین سینیٹ اور اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بل پر حکومت کی مخالفت سامنے آگئی۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت نے چیئرمین سینیٹ ،اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے مجوزہ بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےقومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہے،

قومی خزانے کوخود پر استعمال نہ کرنے کی ابتداء وزیراعظم نے خود سے کی،
وزیراعظم کے دفتر کے اخراجات میں تاریخی کمی کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک دوروں کے معاملے میں بھی وزیراعظم نےکم سےکم سرمایہ خرچ کیا،

ملکی معیشت کی بہتری کےلیے عوامی نمائندوں کووزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف ایوان میں مجوزہ مسودہ قانون کی مخالفت کرے گی۔

سیینٹ کے اراکین کی تنخواہیں چار سو فیصد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں چارسو فیصد تک اضاف کا بل آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس پیر کو ہوگا۔۔۔

جس کے ایجنڈے میں تین بل شامل ہیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی تنخواہوں،اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور سینٹرز کو ملنے والے ٹریول الاؤنس میں اہلخانہ کوشامل کرنے کا بل بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

کئی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں چار سو فیصد اور تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کیلئے قانون کا مسودہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی سے صرف عام عوام ہی نہیں بلکہ چیئرمین، اسپیکر، ڈپٹی چیئرمین، ڈپٹی اسپیکر اور پارلیمنٹ کے تمام ارکان متاثر ہورہے ہیں۔ تمام ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کے سفر الاؤنس میں اضافے کیلئے نظرثانی کی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkتحریک انصاف نے سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کر دیا
Comments ()
Add Comment